رانا مشہود کا بیان افسوسناک ہے ٗ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خواجہ آصف نے رانا مشہود کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی گفتگو سیاست کے آداب کے منافی ہے۔خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ رانا مشہود کا بیان اْن کی ذاتی خواہش تو ہو سکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کا اْن کے بیان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اور جمہوری جدوجہد پر یقین ہے اور صرف حکومت کی تبدیلی اس کا ثمر ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف