وفاقی وزیر پیٹرولیم کا سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کے بیان پر یوٹرن
اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ تاخیری ادائیگیوں کی بناء پر سعودی عرب سے 5 سال کیلئے تیل لینے پر بات نہیں کی۔گزشتہ دنوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگا ہے۔تاہم اب وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ تاخیری ادائیگیوں کی بناء پر سعودی عرب سے 5 سال کیلئے تیل لینے پر بات نہیں کی۔