عمرے پر جانیوالے میاں بیوی سے 2کلو ہیروئن برآمد

عمرے پر جانیوالے میاں بیوی سے 2کلو ہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) عمرے پر سعودی عرب جانے والے جوڑے سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بدھ کے روز اے ایس ایف اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر عمرے کیلئے سعودی عرب جانے والے جوڑے کو روکا اور ان کے سامان کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران سعودی عرب جانے والے میاں بیوی کے سامان سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم عرفان نے آئس ہیروئن خشک دودھ کے ڈبوں میں چھپا کے رکھی تھی۔ملزمان نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 270 سے جدہ جا رہے تھے، ملزم عرفان اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ہیروئن برآمد

مزید :

صفحہ آخر -