شہر یار آفریدی سے جرمن سفیر کی ملاقات ، دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ گلوبل ویلیج کے دور میں کسی بھی ملک کے فیصلے تمام دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں ٗقومی مفاد اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٗ پاکستان دنیا میں امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ٗحکومت مدرسہ اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے بدھ کو جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیر مملکت شہر یار خان آفریدی نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ٗبین الاقوامی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلوبل ویلیج کے دور میں کسی بھی ملک کے فیصلے تمام دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں ٗقومی مفاد اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ شہر یار خان آفریدی نے کہاکہ پاکستان دنیا میں امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ٗحکومت مدرسہ اصلاحات پر کام کر رہی ہے تاکہ مدارس کے طلبہ کو جدید علوم سے آگہی حاصل ہو ۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کی صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔جرمنی سفیر نے پاکستان کی امن وامان کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔
آفریدی ملاقات