پی آئی اے نے اسناد نہ جمع کرانے والے فضائی عملے کو ڈیوٹیوں سے روک دیا
کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے نے تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے 100 فضائی میزبانوں کو اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں سے گراؤنڈ کرتے ہوئے ڈیوٹیوں سے روک دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گراونڈ کییجانے والے اسٹاف کو اسناد جمع کرانے کے لیے بدھ تک کا وقت دیا گیا تھا ،اسناد نہ جمع کرانے والوں میں ایئرہوسٹس ، اسٹیوارڈز، اور پرسر شامل ہیں۔مذکورہ میزبانوں کو اسناد جمع کرانے کے لیے خط بھی تحریر کیے گئے تھے کہ اسناد جمع کرائی جائیں ۔اس ضمن میں پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروسز نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ، 100 فضائی میزبانوں کو ڈیوٹیوں سے روک دیاگیا ہے۔جی ایم فلائٹ سروسز نے بتایا کہ جب تک ان فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق نہیں ہو گی ، تب تک مذکورہ افراد پروازوں پر ڈیوٹیاں نہیں کرسکیں گے۔
تعلیمی اسناد جمع