ایم این اے فرخ حبیب نے پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کا قلمدان سنبھال لیا

ایم این اے فرخ حبیب نے پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کا قلمدان سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزارت ریلوے میں پارلیمانی سیکرٹری کا قلمدان سنبھال لیااس موقع پر فرخ حبیب کو وزارت ریلوے میں اہم بریفنگ دی گئی جبکہ فرخ حبیب نے اس موقع پر کہا حکومت کا اولین مقصد اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔ ریلوے کو مثالی ادارہ ملک کہ پہچان ،خسارہ ختم اور آمدن بڑھائیں جبکہ ملازمین کی فلاح و بہود یقینی بنائیں گے ۔ پیسنجرسیکٹر کو بہتر کرنے کیلئے تر جیح بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ پاکستان ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔ٹکٹنگ کا ڈیٹا بیس ، بر وقت پنشن کو یقینی بنا یا جائے گا۔فریٹ ٹرینوں کو بڑھانے کیلئے خاص اقدام کئے جائیں گے۔ مسافروں کی انشورنس احسن اقدام ہے ، پاکستان ریلوے فروغ سیا حت میں بھی اہم کرداراکرسکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا شریف خاندان کیلئے اقتدار کے بغیر رہنا مشکل ہے، ان کا احتساب جاری ہے ، ڈیل کریں گے نہ این آر او دیں گے۔ رانا مشہود اپوزیشن لیڈر کی زبان بول رہے ہیں، ان کو احتسا ب کا سامنا ہے، وہ لوٹ مار کر کے بھی حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ عوام نے انہیں مسترد کیا ہے، وہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اگر اسحاق ڈار نے چوری نہیں کی توعدالت کے سامنے پیش ہوں۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -