دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر 5ہزار ریال لگانے کی تجویز

دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر 5ہزار ریال لگانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ختم نہ ہو سکا ،دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر 5ہزار ریال لگانے کی تجویز سامنے آگئی ،عمرہ کے بعد حج کا کاروبار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ،سعودی ذرائع نے دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر5ہزار ریال لگانے یا نہ لگانے کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا،یاد رہے اس وقت عمرہ زائرین کے لیے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال نافذ ہے ،بائیو میٹرک کے12سو روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے عمرہ کاروبار 80فیصد کم ہو گیا ہے دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر 5ہزار ریال لگانے کی تجویز سامنے آنے پر حج انڈسٹریز اضطراب کا شکار ہو گئی ،سرکاری سکیم میں پاکستانی حکومت نے 5سال تک حج کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے ،پرائیویٹ سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر بھی دو ہزار ریال نافذ ہیں اب5ہزار ریال بھی تجویز کے بعدحج کا کاروبار بھی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری دفعہ حج

مزید :

صفحہ آخر -