گورنر ہاؤس کے سامنے سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

گورنر ہاؤس کے سامنے سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے سامنے سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تبدیلی کا آغاز لاہور سے کرنے کے وعدے کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سے عملی اقدامات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، گورنر ہاؤس کے مین گیٹ کے سامنے سے سالوں سے لگی تمام عارضی اور پختہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔گورنر پنجاب کے حکم کے بعد گورنر ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ مین گیٹ کے سامنے سے لفٹر کے ذریعے 18 پختہ اور تقریباَ 21 عارضی بیرئیرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس مال روڈ کی دیوار کی جگہ جنگلہ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
گورنر ہاؤس

مزید :

صفحہ آخر -