صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیشرفت ،شہباز شریف پھر نیب طلب
لاہور ( این این آئی) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف کو جمعہ کے روز طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف پر صاف پانی کمپنی میں کرپشن کا الزام ہے جس کے مطابق انہوں نے کمپنی میں اپنا ذاتی اثرو رسوخ استعمال کیا اور من پسند کمپنی کو زائد قیمت پر واٹر پلانٹ کے ٹھیکے فراہم کئے۔شہباز شریف کو اس سے قبل بھی متعد بار طلب کیا گیا جس پر وہ پیش ہوتے رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے ایک بار پھر سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا گیا ہے۔