منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم انور مجیدہسپتال سے جیل منتقل

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم انور مجیدہسپتال سے جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم انور مجید کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جیل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرجن جنرل آف پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم انور مجید کو بدھ کی رات پولیس کی سخت سیکورٹی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب سے کراچی کی لانڈھی جیل منتقل کیا گیا۔دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دوسرے ملزم عبدالغنی مجید کو میڈیکل چیک کے لئے بدھ کو جناح ہسپتال لایا گیا جہاں وہ تین گھنٹے سے زائد رہے جس کے بعد انہیں بھی واپس لانڈھی جیل منتقل کیا گیا۔
انور مجید

مزید :

صفحہ آخر -