جاپان میں مزدوروں کی کمی دور کرنے کے لئے مستری روبوٹ تیار

جاپان میں مزدوروں کی کمی دور کرنے کے لئے مستری روبوٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں کم شرح پیدائش اور مزدوروں کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے ایک مزدور روبوٹ تیار کرلیا گیا۔جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ایس ٹی) کے ماہرین نے بڑی مہارت سے ایک انسان نما مزدور روبوٹ تیار کیا ہے جو تعمیرات کے کام کرسکتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ کم ازکم جاپان میں روبوٹ بہت تیزی سے انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ اس کی ایک سماجی وجہ یہ بھی ہے کہ جاپان میں روبوٹ بہت پسند اور قبول کیے جاتے ہیں۔اس نئے روبوٹ کو ’ایچ آر پی فائیو پی‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں موٹروں اور ایکچوایٹرز کو بڑھا کر انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہوگا تاہم اس سے امکان ضرور پیدا ہوا ہے کہ اگلے چند برس میں روبوٹ مستری عام ہوجائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -