اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، سبزہ زار ایگلٹس کی فتح

اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، سبزہ زار ایگلٹس کی فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سبزہ زار ایگلٹس نے 8 ویں اکرام الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں آئیڈیل کلب کو 99 رنز سے ہرا دیا۔ٹاؤن شپ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سبزہ زار ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے۔ محمد زاہد 84 رنز، غلام مصطفی 60 رنز اور ندیم انور 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عبدالصمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئیڈیل کلب اپنی باری میں 114 رنز بنا سکی۔ انعام رانا نے 24 رنز، عمر اقبال نے 22 رنز اور مجاہد علی نے 20 رنز بنائے۔ عظیم ارشد نے 3 وکٹیں، امتیاز حسین اور ندیم انور نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔