نیپالی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریزکیلئے 26 جنوری کو پاکستان آئیگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 26 جنوری کو پاکستان کے دورہ پر آئے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آئندہ سال 28 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سیریز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ نیپال کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پی بی سی سی نے 25 خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے تاہم سیریز کیلئے 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچوں کی سیریز 26 جنوری سے 4 فروری 2019ء تک پاکستان میں کھیلی جائے گی جس میں دو میچ لاہور کھیلیں جائے گے جبکہ باقی تین میچوں کے وینیو کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کی یہ پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے دو مرتبہ ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ منعقد کرائے جن میں سے 25 خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اب دسمبر میں حتمی 15 رکنی باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
Back to Conversion Tool