کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر کو شروع گی

کومیکو فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر کو شروع گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹسال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع گی۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مردوں کی 32 اور خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپیئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کا اجلاس 8اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور نقد انعامی رقم بھی تقسیم کی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لئے بیدار بجت جان فون نمبر 03365970774 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے