قومی جونئیر و یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ 13اکتوبر سے شروع ہو گی

قومی جونئیر و یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ 13اکتوبر سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ وجونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ 13 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں میں شروع ہوگی،پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی ۔ پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی۔ پاکستان ریلوے . ایچ ای سی۔ پنجاب ۔سندھ۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر۔ فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گی اور چیمپین شپ میں ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لونگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ،ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سر میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہونگے، چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نیکہا کہ مزید معلومات کے لئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغر علی گل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔