سندھ اوربلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.4ریکارڈ
کراچی(آئی این پی ) سندھ اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہر ا س پھیل گیا ۔ ز لز لے کے جھٹکے رات 10بج کر40منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کھیر تھر نیشنل پارک کے قریب تھا ۔زلزلے کے جھٹکے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی نوعیت کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔