ہرجانہ کیس ،عمران خان کیخلاف اخبار میں اشتہار دینے کا نوٹس جاری

ہرجانہ کیس ،عمران خان کیخلاف اخبار میں اشتہار دینے کا نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(صباح نیوز) پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف اخباری اشتہار کا نوٹس جاری کر دیا۔ سیشن جج کی جانب سے حکم دیا گیا ہے اشتہار قومی سطح کے اخبار میں شائع کیا جائے۔عمران خان پر الزا م ہے بطور پارٹی چیئرمین انہوں نے اپنی ہی رکن اسمبلی فوزیہ بی بی پر سینیٹ کا ووٹ بیچنے کا الزام لگایا مگر اس کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔فوزیہ بی بی نے اس االزام کیخلاف 50کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا لیکن تین سماعتیں ہونے کے باوجود نہ تو عمران خان کے وکیل پیش ہوئے اور نہ ہی جواب جمع کرایا گیا،اس پر عدالت نے اخبار میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دے دیا، اشتہار کی عبارت میں وزیر اعظم کو 15روز میں جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -