چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ ڈاکوؤں نے نسیم اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ہڈ یا رہ میں فا روق اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سند رمیں عا بد سے 2لاکھ 10ہز ارمالیت کی نقدی وموبائل فون،ریس کو رس، عر فا ن اور فیملی سے 1لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات،گر ین ٹا ؤن میں جمیل سے 2لاکھ 15ہز ارکی نقدی وموبائل فون،با دامی با غ ڈاکوؤں نے طا ہر اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،مغل پو رہ میں سر مد اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ،مسلم ٹاؤن میں ریا ض سے1لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، ما ڈل ٹاون، شادمان، ستو کتلہ سے کاریں جبکہ رائے ونڈ، ڈیفنس، شمالی چھاؤنی، غازی آباد ،لا ڑ ی اڈہ ،شا د ما ن ،نو لکھاسے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔