شادباغ ،کرنٹ لگنے سے فیکٹری ملازم جان کی بازی ہارگیا
لاہور(خبرنگار)شادباغ کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے 35سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کا رہائشی عبدالشکور مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔گزشتہ روز کام کے دوران اسے کرنٹ لگا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔