اوباشوں کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے بد اخلاقی،تصاویر بنا کر دھمکیاں
لا ہو ر(کرائم رپورٹر )نشتر کالونی کے علاقے میں اسلحہ کے زور پر20سالہ لڑکی سے بد اخلاقی ، ملزمان لڑکی کو 5روز تک بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ تصاویر بناتے رہے ، تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال فردوس پارک کی رہائشی 20سالہ(ک) میڈیکل سٹور سے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں بس سٹاپ کر کھڑی تھی جہاں عامر افضال نامی شخص جو اس کے ساتھ پہلے ایک میڈیسن کمپنی میں کام کرتا تھا اسے اچھی نوکری دلانے کے بہانے اپنے دوست حیدر علی کے گھر واقع لے گیا جہاں دونوں نے اسلحہ کے زور پر5روز تک بد اخلاقی کا نشانہ بناتے رہے ملزمان برہنہ تصاویر بھی بناتے رہے اور دھمکی دیتے رہے کہ اگر اس بارے کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرکے رسوا کر دیں گے پولیس نے (ک) کی درخواست پر ملزمان کے خلاف376کی دفعہ کے تحت مقدمہ نمبری 1659 /18 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی ہے ۔