کانسٹیبل کی نرس سے2سال تک بد اخلاقی 10لاکھ ہڑپ گیا ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)پولیس کانسٹیبل عادل قدیرنے شادی کا جھانسہ دے کر دو سال تک بداخلاقی کی اور آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر10 لاکھ روپے بھی ہڑپ کرلئے ،متاثرہ جناح میموریل ہسپتال کی نرس اپنی والدہ کے ہمراہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔عدالت میں کرسچن لڑکی الیزبتھ نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائراندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کانسٹیبل عدیل قدیر نے اسے شادی کا جھانسہ دیا، دو سال تک شادی نہیں کی اوردھوکے سے بداخلاقی کا نشانہ بناتارہا،پھراس کو بطور نرس آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دیا اور 10 لاکھ روپے ہڑپ کر گیا ،تھانہ سول لائنز پولیس کو بھی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے ۔عدالتی سماعت کے بعد متاثرہ نرس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیوہ خاتون ہے ، چاہتی تھیں کہ بیٹی آسٹریلیا چلی جائے تو گھر کے حالات اچھے ہو جائیں گے ۔