ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کوکمرہ عدالت میں ہارٹ اٹیک،ہسپتال منتقل
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر کو کمرہ عدالت میں دل کا دورہ پڑنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے فوری سیشن عدالت سے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کو پہلے بھی ایک مرتبہ سینے میں درد ہوئی تھی ، ریسکیو عملے نے فوری طور پر سیشن عدالت پہنچ کر چیمبرمیں ابتدائی طبعی امداد دی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔