منشیات کیس،مجرم علی قزافی کو ایک سال قید اور 7 ہزار جرمانہ کی سزا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ ملوث محمد علی قزافی کو ایک سال قید اور 7 ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔مجرم کے خلاف تھانہ راوی روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چودھری نے نے کیس کی سماعت کی ،محمد علی قزافی کے خلاف 2017 ء میں مقدمہ درج ہوا تھا،پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد علی قزافی سے 1576 گرام چرس برآمد ہوئی ،گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیاہے ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔