گیلانی کی بیٹی کے سابق شوہر کی بیٹے سے عدالت میں ملاقات کرانے کی درخواست

گیلانی کی بیٹی کے سابق شوہر کی بیٹے سے عدالت میں ملاقات کرانے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا گیلانی کے بچے کی والد سے ملاقات بارے کیس کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ سابق بیوی کے گھر کی بجائے عدالت کے احاطے میں دیگر لوگوں کی طرح بیٹے سے ملاقات کرائی جائے، خرم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق بیوی کے گھر بچے سے ملاقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، بچہ ابھی 7سال کا ہے اور اس کی والد سے آزادانہ ماحول میں ملاقات ہونا ضروری ہے،سابق بیوی کے گھر ملاقات میں ماحول پرسکون نہیں رہتا، اس کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -