ریلوے انتظامیہ نے فیصل آباد نان سٹاپ کے کرایوں میں کمی کر دی
لاہور(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی ہدایت پرریلوے انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور ۔ فیصل آباد ۔ لاہور کے درمیان نئی چلنے والی فیصل آباد نان سٹاپ کے اے سی سٹینڈرڈ ، اے سی پارلر اور اے سی بزنس کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔
نئے کرائے نامہ کے مطابق لاہور سے فیصل آباد نان سٹاپ کے اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 350 روپے ، اے سی پارلر کا کرایہ 400 روپے اور اے سی بزنس کا کرایہ 450 روپے کردیاگیاہے اور اس فیصلے پر فوراً عملدآمد ہوچکاہے۔