عالمی اتحاد اہلسنت کے زیر اہتما م وحدت امت کانفرنس آج ہو گی
لاہور (پ ر) عالمی اتحاد اہل سنت اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام عالم اسلام کی موجودہ صورت حال ، امت مسلمہ کی وحدت کے مرکز ارض الحرمین الشریفین سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کی مناسبت سے �آج بعد نماز ظہر2 بجے پریس کلب لاہور میں وحدت امت کانفرنس عالمی اتحاد اہل سنت کے مر کزی امیرمولانا محمد الیاس گھمن کی زیر صدارت منعقد ہوگی کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی ، مولانا ندیم سرور جالندھری ، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی و دیگر خطاب کریں گے۔
،مولانا پیر اسداللہ فاروق نقشبندی،عالمی اتحاد اہل سنت کے راہنماء مولانا عبدالقدوس گجر،مولانا کلیم اللہ حنفی ، مولانا احمد یار لاہوری، مولانا محمد یعقوب فیض، مفتی رشید احمد اکاڑوی، مولانا صہیب احمداورمولانا اسیدالرحمن سمیت دیگرراہنماء شرکت و خطاب کریں گے