لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی یونین کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی
لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مختلف یونینز نے کل پریس کلب کے باہر صبح 10بجے احتجاج کی کال دے دی،تفصیلات کے مطابق خالد بٹ شہید گروپ،سلیم کھوکھر گروپ،سوئیپر یونین بلدیہ عظمیٰ،اور جھاڑو کش مزدور یونین نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے ابھی تک عیدالضٰحی کی تعطیلات پر حاضر ڈیوٹی سٹاف کو 17 یوم کا الاؤنس ادا نہیں کیا جبکہ لیٹ شفٹنگ الاؤنس کے ساتھ اتوار کا بھی اوور ٹائم بند کر دیا ہے