کامرس کالج شاہدر ہ کے پرنسپل کی تعلیمی میدان میں اہم خدمات ہیں،ظفر عنایت
لاہور(پ ر)ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ظفر عنایت انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن زاہد میاں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس شاہدرہ کے پرنسپل پروفیسر ایس ایچ معین الدین نے دوران ملازمت اپنی خدمات احسن انداز میں سر انجام دیں تعلیم کے فروغ میں ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کامرس کالج کے پرنسپل معین الدین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیا