ضمنی الیکشن میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی،سردا ر عادل عمر
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی ) جعلی مینڈیٹ کو عوام ضمنی انتخابات میں بری طرح مسترد کر دیں گے کارکن تیار رہیں، 14اکتوبر کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہاراین اے 124کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سابق ایم این اے سردار عاد ل عمر نے موکل فارم پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 124کے ضمنی الیکشن میں میاں بردارن نے ڈیوٹی لگا رکھی ہے ضمنی الیکشن میں مجتبیٰ شجاع الرحمن ایم پی اے کو ساتھ لیکر گھر گھر جاکر مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے جو عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہو رہے۔