امریکہ ، فرانس ، چین اوربرطانیہ کا پاکستان ، بھارت کو قریب لانے کا فیصلہ

امریکہ ، فرانس ، چین اوربرطانیہ کا پاکستان ، بھارت کو قریب لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن) بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کیلئے چین، امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں نیوکلیئر طاقتوں کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے پر مجبور کیا جا سکے، بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے ماحول میں دن بدن ا ضا فہ ہوتا جارہا ہے، افغانستان اور ریاست جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں بے تحاشا اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ عدم استحکام کی صورتحال مضبوط و مستحکم ہوتی جارہی ہے، امریکہ نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی یقینی بنانے کیلئے چین، فرانس اور برطانیہ سے کہا ہے وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں دوبڑے نیوکلیئر طاقتوں بھارت پاکستان کے درمیان اختلافات کو کم ، کشیدگی اورتناؤ کے ماحول کو ختم کرنے کی خاطر اپنا رول ادا کریں اور دونوں ممالک کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرانے کی خاطر سرکاری سطح پر مذاکرات کا آغاز کریں، چاروں بڑی طاقتوں نے بھارت پاکستان کے درمیان بین الااقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے طاقت کے بل بوتے پر مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ اسے دو نوں ممالک نیوکلیئر جنگ چھڑ جانے کے امکانات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت مذاکرات پر توجہ مرکوز کرے، رپورٹ کے مطابق چاروں بڑی طاقتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی حکومتوں کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کریں گے کہ وہ مشتقبل قریب میں ایک دوسرے کے قریب آنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کندے سے کندھا ملا کر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔
امریکہ فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -