مودی کا پاکستان پر اشتعال انگیزی کا الزام ، فیصلہ کن کاروائی کی بڑھک

مودی کا پاکستان پر اشتعال انگیزی کا الزام ، فیصلہ کن کاروائی کی بڑھک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے پاکستان لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی بند کرے ورنہ بھارت موثر اور فیصلہ کن کارروائی کرنے پر مجبور بھی ہو سکتا ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن ملک کی سلامتی و عزت پرکوئی سودا نہیں کیا جائیگا ، بھارتی میڈیا کے مطا بق صحافیو ں سے بات چیت میں انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ پاکستان نے سرحدوں پر نفرتوں کے بیچ بوئے ہیں اور وہ اپنا بویا خود ہی کا ٹے گا، کشمیر میں لوگوں نے ہمیشہ سے ہی امن و جمہوریت کا ساتھ دیا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا، مودی نے بھارت کو امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے کہا ملک کے اندر جمہوری قدروں کی پاسداری کی جارہی ہے ،ملک میں ہر ایک اقلیت کو برابر کے حقوق ہیں، دہشتگردی کا کوئی بھی چہرہ نہیں ہوتا اور ایسے میں دہشتگردی کیخلاف پوری دنیا اٹھ کھڑ ی ہے، ہمسایہ ملک پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں، تاہم اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، بھارت امن پر یقین رکھتا ہے اور امن کے قیام کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -