چیف سیکریٹری یوسف کھوکھر کو چارج دینے کانوٹیفکیشن ،مزید 4افسرتبدیل
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکریٹری پنجاب کا چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اکبر حسین درانی سابق چیف سیکریٹری پنجاب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے علاوہ ازیں چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ تقرری کے منتظر طارق محمود جاوید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کی منتظر نورالعین فاطمہ کو ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن ) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد قاسم صدیقی ڈائریکٹر ( ایڈمن ) کچی آبادیز پنجاب لاہور کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے اور فریحہ تحسین ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلی افسر تبدیل