فوادکے مشاہد اللہ پر سنگین الزامات ،معذرت سے انکار پر اپوزیشن کا ہنگامہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے معافی مانگنے کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ کیا وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشاہد اللہ نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات کو بات کرنے سے پہلے معذرت کرنے کا حکم دیا مگر فواد چودھری نے معذرت کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ حقائق بیان کروں گے اگر معذرت بنے گی تو کروں گا جس پر کارروائی 15منٹ کیلئے ملتوی کی اور وزیر اطلاعات کو چیمبر میں آنے کا کہا قائد ایوان حکومتی اتحادیوں کی کوششوں کے باوجود چیمبرمیں معاملات طے نہ پا سکے دوبارہ کاروائی شروع ہوئی تو وزیر اطلاعات نے معذرت کے بجائے حقائق بیان کرنا شروع کر دیے جس پر دوبارہ ہنگامہ ہو گیا جس پر چیئرمین نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا ۔