باب پاکستان کا نقشہ بنانیوالے امجد مختارکی پراسرارہلاکت

باب پاکستان کا نقشہ بنانیوالے امجد مختارکی پراسرارہلاکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ستو کتلہ کے علاقہ میں باب پاکستان کا نقشہ بنانیوالے چیف آرکیٹیکٹ60سالہ امجد مختارچوہان گزشتہ روزپرسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔ پو لیس کے مطا بق متوفی کے دونوں ہا تھوں پر انجکشن کے چار نشانا ت ملے ہیں ،پولیس نے جائیداد کے تنا زعہ پر مقتول کی پہلی بیوی کے بیٹے عمر اسماعیل اور چند نامعلوم افراد کیخلا ف قتل کا مقد مہ درج کرکے ملزم عمر اسما عیل اور گھر یلو ملا زمہ کو حراست میں لیکر لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ بھجوا دی ۔ بتا یا گیا ہے متوفی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اس کی پہلی بیو ی نعمانہ امجدجو پنجاب یو نیو ر سٹی کی ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسرہیں سے چار بچے ہیں جن میں ایک بیٹا عمر اسما عیل اور تین بیٹیاں شا مل ہیں ان دنون ڈیفنس میں قیا م پذیر ہے ۔متوفی آرکیٹیکٹ اپنی دوسری بیوی تابش کے ہمراہ واپڈاٹاؤن 97ڈی ٹو میں ایک کرائے کے مکان میں بالائی منز ل پر رہائش پذیرتھے، دوسری بیوی جوپنجاب یونیورسٹی میں ڈپٹی رجسٹرار ہیں گزشتہ روز حسب معمول یو نیو رسٹی جانے لگیں تو اس دوران متوفی کا بیٹا عمر اسما عیل آیا اس وقت گھر یلو ملز مہ بھی موجو دتھی جسے وہ عمر اسماعیل کی خاطر مدارت کا کہہ کر یو نیورسٹی چلی گئیں جبکہ گھر یلو ملازمہ نے بتا یا دن دس بجے کے قر یب اس نے امجد مختار کو نا شتہ دیا اور خود گھر کی صفائی اور دیگر کا موں میں مصروف ہو گئی ۔ بارہ بجے وہ معمول کے مطابق ملازمہ نے بتایاامجد مختار کو اپنے بچوں کو سکول سے لینے جانے کیلئے بتا یاتوانہوں نے کہا واپسی پر اسے کھا نا دیدے ،جب وہ واپس آئی تو اس نے آ کر مقتول کا دروازہ کھٹکھٹایا مگراند ر سے کو ئی آواز نہ آئی اور دروازہ بھی بند تھا اس نے سوچاسو رہے ہونگے کوئی دو گھنٹے بعد اس نے دروازہ دوبا رہ کھٹکھٹایا لیکن اند ر سے کو ئی آواز نہ آنے پرپر یشان ہو گئی اور اس نے گراؤنڈ فلور پر ما لک مکان خاتون کو جا کر صورتحال بتائی جس پر پھر انھوں نے ان کی دوسر ی اہلیہ کو فو ن کر کے صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ گھر پہنچ گئی ، دروازہ کھول کر دیکھا تو امجد مجیدکو مردہ حالت میں پا کر فو ر ی ایمر جنسی پو لیس اور 1122کو اطلا ع دی گئی ، جس پر مقامی ایس ایچ او انسپکٹر تجمل اور دیگر پو لیس افسران وہاں پہنچ گئے جنہوں نے بتا یا امجدمجید اپنے بیڈ پر سید ھے لیٹے ہو ئے تھے جبکہ ان کے دونوں ہا تھوں پر دو دو مجموعی طور پر چارانجکشنزکے زخموں کے نشانات تھے ، اس کے علاوہ پو رے جسم پر کو ئی نشان نہیں ،لا ش قبضے میں لیکر مردہ خا نے بھجوادی گئی ہے،اصل حقائق پو سٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے تا ہم امجد مجید کی موت کے بارے میں دوسری بیوی جس سے متوفی کی اڑھائی سالہ بیٹی بھی ہے نے سوتیلے بیٹے اور اس کے ساتھیوں پر شوہر کو قتل کرنے کا الزم عائد کیا ہے جس پر مقد مہ درج کر لیا ہے ،مدعیہ نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا ہے مقتول نے اپنی پہلی بیو ی کے نا م دس دس مر لے کے دو پلاٹ خر ید رکھے تھے اور ان کی رجسٹر یاں مقتول کے پا س موجود تھیں جس کا انہیں رنج تھا اسیلئے مقتول کے بیٹے عمر اسما عیل نے اسے زہر کے انجکشن لگا کر قتل کر دیا ہے ۔ پو لیس نے مقدہ درج کر کے ان کے بیٹے اور گھر یلو ملا زمہ کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -