ایم پی اے عون حمیدڈ وگر ‘ یوسی چیئرمین شاہ جمال کی وزیر تعلیم سے ملاقات
شاہ جمال( نمائندہ پاکستان ) ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر اور چیئرمین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزادجانگلہ نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا ضلع مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 276 میں قیام پاکستان (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
سے آج تک گرلز اور بوائز ڈگری کالج کے عدم قیام سے تعلیمی پسماندگی بڑھ گئی ہے ۔ حلقہ پی پی 276میں اعلی تعلیم کے دروازے مسلسل بند رکھنے پرلوگ پریشان ہیں۔ سردار عون حمید ڈوگر ایم پی اے اور چیئرمین مہر غلام علی شہزاد شانگلہ نے بتایا کہ وزیر تعلیم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوبی پنجاب بالعموم اور ضلع مظفرگڑھ بالخصوص ان کی ترجیحات میں شامل ہیں عنقریب حلقہ پی پی 276 میں گرلز اور بوائزڈگری کالج کی تعمیر کا آغاز کرکے مذکورہ علاقہ میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔