پی پی 292 ‘ عاطف دریشک پی ٹی آئی امیدوار مقصود خان لغاری کے حق میں دستبردار
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 292 کے آزاد امیدوار محمد عاطف علی خان دریشک نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار مقصود خان لغاری کی حق میں دستبرداری باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا، ۔ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 292 کے آزاد امیدوار محمد عاطف علی خان دریشک نے پی ٹی آئی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کے امیدوار سردار مقصود خان لغاری کی حق میں دستبرداری کے اعلان کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ایک مثالی ملک بنا سکتی ہے اور اس کا ہر کارکن دل و جان سے ملک و قوم کی تر قی کے لئے کو شاں ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ لوگ انصاف کے کٹہرے میں آچکے ہیں اور اب کر پشن کر نیوالوں کیلئے پار لیمنٹ اور سیاسی میدان میں کوئی جگہ نہیں ایسے مفاد پرست لوگوں کو عوام بھی مسترد کر دیں گے اس موقع پر ایم این اے سردار محمد خان لغاری ،رانا طارق شاہین ،عطامحمد برمانی ،زوارعابد حُسین بھٹہ،آصف جھکڑ،اکبر خان جوگیانی نے بھی خطاب کیا۔
عاطف دریشک