دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کا 60واں نمبر

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کا 60واں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے ،جس میں کراچی نے ایک بار پھر عالمی درجہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بندی میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیاہے۔تفصیلات کے مطابق دی اکنامسٹ نے سال 2017 میں دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق جاپان کا شہر ٹوکیو سب سے زیادہ محفوظ ترین شہر قرار پایا۔ہرسال کی طرح امسال بھی دی اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ کو چار سہولیات جدید(ڈیجیٹلائز)نظام، صحت، بنیادی ڈھانچے اور عوامی معلومات کی بنیاد پر تشکیل دیا۔رپورٹ میں ہر شہر کے لیے 100 مساوی نمبر رکھے گئے، جاپان کا شہر ٹوکیو 89.80 نمبرز کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ایشیاء کے 10 شہروں سنگا پور، اوساکا، ہانگ کانگ نے بھی انڈیکس میں پوزیشنز حاصل کیں۔یورپ کے شہروں میں ایمسٹر ڈیم، اسٹاک ہولم اور زیورخ بھی محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔سنگاپور 89.64 نمبر کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔جاپان کا شہر اوساکا 88.87 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 87.36 نمبر حاصل کر کے دنیا کا چوتھا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کا شہر ملیبرن پانچویں نمبر پر رہا۔نیدرلینڈ کا شہر ایمسٹر ڈیم 100 میں سے 87.26 نمبر ز حاصل کر کے چھٹے نمبر پر رہا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو دنیا کا ساتواں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔سویڈن کا دارالحکومت اسٹاک ہولم 86.72 نمبر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔ہانگ کانگ نے 86.22 نمبر حاصل کیے اور فہرست میں 9ویں نمبر پر رہا۔سوئٹزر لینڈ کا نامور شہر زیورخ 85.20 نمبرز کے ساتھ 10ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔علاوہ ازیں دیگر شہروں میں میڈریڈ، بارسلونا، سانس فرانسسکو، لاس اینجلس، نیویارک، پیرس، ڈلاس،روم، ابوظہبی، دوحہ، بیجنگ، ماسکو، جدہ، دہلی، ممبئی، ریاض، بنکاک، تہران، جکارتہ، ڈھاکا سمیت دیگر بھی محفوظ ترین شہر قرار دیے گئے جبکہ کراچی 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں اور آخری نمبر پر رہا۔
محفوظ شہر