شراب برآمدگی کیس ‘ خاتون سمیت 2 ملزموں کو ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم
ملتان ( خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 534 لیٹر ولائیتی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ پاک گیٹ کے مطابق ملزموں محمد رمضان ولد احمد اور ملزمہ نازیہ زوجہ محمد رمضان (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
جو کہ کار نمبری جی ایل آئی LEG/9287 اور شہزور ڈالہ JN/1623پر الگ الگ سوار تھے کو ناکہ لگا کر روکا گیا اور تلاشی لی گئی جس پر ملزموں کے قبضہ سے 534 لیٹر ولائیتی شراب برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ملزموں سے مزید برآمدگی کی توقع نہ ہے لہذا جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔
شراب کیس