ہر محکمہ میں تبدیلی ‘ لوگوں کو کام کرانے کیلئے رشوت نہیں دینا پڑیگی ‘ آصف مجید
رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہپاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے اورکرپشن سے چھٹکارادلاناہے انشااللہ عوام کی توقعات پرپورااتریں گے پی ٹی آئی خدمت کی سیاست پریقین(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
رکھتی ہے اورعوام کوہرمحکمے میں تبدیلی نظرآئے گی لوگوں کواپنے کام کرانے کے لیے رشوت نہیں دینی پڑی گی میرٹ پرکام ہوں گےِ پاکستان تحریک انصاف اقرباء پروری کو ختم کرکے ہر شخص کو اس کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق زندگی کے قومی دھارے میں شامل ہونے اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انشااللہ اب ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگا اوربہت جلدملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑاہوگا، پاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے انشاء اللہ عوامی توقعات پر پورا اترینگے ،عوام کو جلد اور فوری ریلیف کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں عمران خان اب قوم کی آوازبن چکے ہیں، ملکی خوشحالی وترقی کے لیے ایجنڈے پریکسوہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کی ترقی وخوشحالی کومقدم رکھے گی، صوبہ میں گڈگورننس، میرٹ، شفافیت، کفایت شعاری اورسادگی پی ٹی آئی کاشعارہے۔ اس موقع پرحاجی ظہوراحمدگجر، عاصم غنی، زاہدسولنگی،جاویداختر، باسط سندھو، سمیع بلوچ ودیگرموجودتھے۔
آصف مجید