جامعہ زکریا او ر یونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ فاریسٹ چائنا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
ملتان(خصوصی رپورٹر)شعبہ اورک بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور کالج آف لائف سائنسز نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ فاریسٹ زن چائنا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی . یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
طاہر امین نے دستخط کیے جبکہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ فاریسٹ چائنا کی طرف سے پروفیسر Lixin Zhang نے دستخط کیے اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعید اختر اور پروفیسر Jinyin lyu بھی موجود تھے. .بعد ازاں دستاویزات کا تبادلہ کیاگیا.مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ ملتان اور یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ فاریسٹ چائنا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک مثبت پیش رفت ہے اس حوالے سے آج کا دن بہت اہم ہے. پاکستان اور چائنا کے درمیان تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ہر مشکل دو رمیں مخلص اور سچے دوستوں کی طرح ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں. دیگر شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ تعلیمی و تحقیقی میدان میں پاک چائنا اشتراک کے دور رس اور مثبت نتائج برآمد ہونگے.پاکستان اور چائنا کی جامعات کے مابین اشتراک سے دونوں ممالک کے طلبہ کو فائدہ ہوگااور جامعات ایک دوسرے کے ریسرچ کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گی.ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے ساتھ تین ایم او یو سائن کرچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد یورپ اور امریکہ کی جامعات کے ساتھ بھی ایم او یو کرنے جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ جامعہ کو عالمی جامعات کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی میدان میں منسلک کرنا اولین ترجیح ہے. مفاہمتی یادداشتوں کو بامعنی اور فائدہ مند بنانے سے فیکلٹیز کا تبادلہ ہوگا. اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیاجائے گا.مختصر او رلمبے عرصے کے لیے طلباء طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے. پوسٹ ڈاکٹریل کے مواقع بھی ملیں گے.پاکستان کے ایگری کلچرل مسائل کا باہمی تعاون سے حل نکالا جائے گا اور تعلیمی و تحقیقی میدان میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا.اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر راؤ عبدالقیوم ، ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹراحسان قادر بھابھہ ، ڈاکٹر زاہد محمود ، ڈاکٹر اشرف و ویگر موجود تھے.
ڈاکٹر طاہر امین