ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کریک ڈاؤ ن ، 11پوائنٹس سربمہر
ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر11فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رات گئے بہاولپور بائی پاس کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ناقص آئل کے استعمال اورغلط لیبلنگ پر مَکس فوڈز (سنیکس یو نٹ) پنجاب(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
فوڈ اتھارٹی کا لوگو کا استعمال کرنے اور اشیاء خورونوش کی تیاری میں گندہ اور زائد المعیاد تیل کاستعمال کرنے پر سیل کر دیا۔ غلہ منڈی ملتان میں رات گئے کی گئی کاروائیوں میں مرچوں کی تیاری میں برادے کی ملاوٹ،ٹیکسٹائل رنگوں کے استعمال اور ناقص سٹوریج پر 3مرچ مصالحہ پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مرچیں السر،معدے اور انتڑیوں سمیت متعدد موذی امراض کاباعث بنتی ہیں۔صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کی سر کو بی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ساؤتھ پنجاب میں جاری ملاوٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی ڈی جی فوڈ اتھارٹی خود کر رہے ہیں۔ گزشتہ روزبھی انہوں نے ملاوٹی اچار تیار کرنے والی2فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے 20ہزار کلو سے زائد اچار تلف کیا تھا۔ مزید کاروائیوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ میں چیکنگ کے دوران گلے سڑے پھلوں،مصنوعی فلیورز کے استعمال،پھپھوندی لگے اچار کی فروخت،کیمیکل ڈرمز میں اچار کی سٹوریج ، حشرات کی مو جودگی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر نذر اچار یونٹ،گولڈن اچاریونٹ اور نذیر اچار یونٹ کو سیل کیا گیا۔ملتان میں کارروائیوں کے دوران مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں، کیمیکلز کے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت، ناقص سٹوریج پرمعراج فوڈز(کنفیکشنری فوڈز)،وہاڑی میں المدینہ بیکرز،تاج سویٹس جبکہ لیہ میں ابوبکر سویٹس پروڈکشن یو نٹ اور راجن پور میں فریدی سویٹس یونٹ کو سیل کیاگیا۔
11یونٹس