ضلع ملتان‘ 11 بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمے ‘ پولیس کاروائی شروع
ملتان ( وقائع نگار ) پولیس نے واپڈا حکام کی مختلف درخواستوں پر 11 بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
تفصیل کیمطابق تھا نہ قادر پورراں میں ایس ڈی او محمد بلال نے دو افراد شیراز اور ریاض کے خلاف درخواستیں دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں واپڈا کی ڈئرائیکٹ لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں پولیس تھانہ مخدوم رشید کو تنویر اختر ایس ڈی او میپکو نے دو الگ الگ دے دیتے ہوئے موقف کیا ہے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد قاسم اور محمد اعظم اپنے میٹر ٹیمپرڈ کرکے بجلی چوری کر رہے ہیں ایس ڈی او میپکو غلام اصغر نے تھانہ سیتل ماڑی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اظہر نامی شخص مین لائن سے بجلی چوری کر رہا ہے ایس ڈی او میپکو رانا عبدالرزاق نے تھانہ مظفرآباد میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد اکرم زاہد اور امیر بخش واپڈ کی مین لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں ایس ڈی او میپکو اظہار الحق نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا اللہ ڈیوایا یونس اور یحییٰ واپڈا کی مین تار سے بجلی چوری کر رہے ہیں اسی دوران ایس ڈی او میپکو سعود احمد نے تھانہ سٹی جلالپور میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ غلام شبیر جعلی بجلی کا میٹر لگاکر بجلی چوری کر رہا ہے پولیس نے 11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
مقدمے