ڈیرہ ،مکان پر چھاپہ ،2 خواتین سمیت 4 گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوکینٹ عمران اللہ خٹک نے فلک آبادمیں مکان پرچھاپے کے دوران دوخواتین سمیت4افراد کوغل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک کوعوام الناس کی طرف سے شکایات مل رہی تھیں کہ فلک آبادمیں ایک رکشہ ڈرائیور خیرمحمد نے ایک مکان مکروہ دھندا کی خاطرکرایہ پر لیاہواہے جس پرانہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارااس دوران انہوں نے ساجد ولدحنیف رانا سکنہ شیخوپورہ ، زرینہ بی بی سکنہ ملتان ،سونیاپروین سکنہ مانسہرہ کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے مکان مالک خیرمحمدسکنہ جٹہ سمیت 4افراد کے خلاف 371A-372BPPCکے تحت مقدمہ درج کرلیاجبکہ کرایے خیرمحمدکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔