ڈیرہ پولیس کا چھاپہ ،4 دستی بم ،2 آر پی جی برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کھوئی بہارہ میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کی اطلاع پر پولیس کاڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرچھاپہ‘4دستی بم ‘2آرپی جی سیون سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کھوئی بہارہ میں کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کی اطلاع پرپولیس نے دیگرسیکورٹی اداروں کے ہمراہ بڑاآپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردموقع پر نہ ملاتاہم پولیس نے موقع سے4دستی بم ،2آرپی جی سیون ،13راؤنڈزآری پی جی سیون ،ایک پستول اورایک بندوق برآمدکرلی ۔ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ علاقے کادورہ کیااوربرآمدہونے والے اسلحہ کوچیک کیا۔انہوں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو مزید ہدایات بھی جاری کیں ۔