قانون کی عملداری ہر قیمت پر برقرار رکھی جائیگی ،اے سی شیر گڑھ
شیرگڑھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی مس ثوبیہ ضیاء نے کہاہے کہ قانون کی عمل داری قائم کرنے میں کسی کی دباؤ میں نہیں آؤں گی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ،عطائی ڈاکٹروں اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے کیمسٹوں ،غیر رجسٹرڈ میڈئیکل لیبارٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا تعلیم اور صحت کی مد میں خامیاں اور کوتاہیاں دور کرنا اور حکومتی پروگرام کے مطابق اصلاحات کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے میڈیا ،عوام،سیاسی اور سماجی حلقوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی اگر عوام کا تعاون اور اللہ تعالیٰ کا نصرت شامل حال رہا تو تحصیل تخت بھائی کو ہر اعتبار سے مثالی تحصیل بنایا جائے گا وہ بدھ کے روز اپنے دفتر میں تحصیل تخت بھائی کے صحافیوں کے ساتھ تعارفی نشست اور شیرگڑھ،ہاتھیان اور لوندخوڑ کے دورے کے سدوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کررہی تھی دورے کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد نواز خان، ارشد خان آفریدی، ٹی ایم اے تخت بھائی کے انکروچمنٹ کے انچارج ماجد خان ،محکمہ انہار اور این ایچ اے کے افسران ان کے ہمراہ تھے انہوں نے شیرگڑھ کے مین بازار ،ہاتھیان اور لوندخوڑ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور تجاوزات ہٹانے کے لئے موقع پر متعلقہ سرکاری محکموں ،پولیس اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ایک انچ زمین بھی خواہ کتنے ہی طاقتور اور لمبے ہاتھ رکھنے والوں کے قبضے میں کیوں نہ ہوں ہر قیمت پر واگزار کی جائی گی لاقانونیت ،ملاوٹ ،دو نمبر خوراک کی اشیاء فروخت کرنے والے ،دو نمبر میڈیکل ادویات فروخت کرنے والے ، غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریوں ،دو نمبر مشروبات ،مہنگے داموں اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں اور صٖائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں خامیاں اور کمزوریاں ،سرکاری ہسپتالوں میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہورہاہے اس کا اصلاح کیاجائے گا اور حکومتی پروگرام کے مطابق عوام کو ہر قیمت پر ریلیف دیاجائے گا انہوں نے اپنی تعیناتی کے فوراََ بعد اپنے دفتر میں تحصیل تخت بھائی کے صحافیوں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا اپنے دفتر میں رابطہ عوام کے لئے فوری طور پر پی آر او کا پوسٹ کریٹ کرکے صحافیوں سے ہر ممکن تعاون کی استدعا کی گئی