بیرون ملک لڑائی کا شاخسانہ ، نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بیرون ملک لڑائی کا شاخسانہ ، نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹ )تھا نہ یکہ توت کے حدود پیر دست بدست میں چار بھائیوں نے بیرون ملک میں ہونیوالی لڑائی کا بدلہ لیتے ہوئے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا واقعا ت کے مطابق پنج کھٹہ کے رہائشی آصف ولد عبدالغفار نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی اکبر خان ضروری کام کی غرض سے موٹر سائیکل پر یکہ توت جارہا تھا کہ راستہ میں رحیم گل ٗ نبی گل ٗ گلبر اورجانی گل پسران گل رحیم ساکنان پھندو نے اس پر ا ندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جرم کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول اورملزمان کے مابین خواتین کا تنازعہ چلا آرہا تھا ایک ماہ قبل امریکہ میں مقیم مقتول اکبر خان کے دوسرے بھائی ابراہیم کیساتھ ملزموں کی ایک بہن کی شادی ہوئی ہے جہاں ان کے مابین لڑائی ہوئی تھی اورانہوں نے مقتول کے بھائی کے خلاف شکایات کی تھی جس پر ملزموں کو اس بات کا رنج تھا تاہم پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمو ں کے گر فتاری کیلئے چھا پے ما ر رہے ہیں ۔