فاٹا ایس ایف کا کوٹہ میں اضافہ کرنے او رطلباء کی میرٹ لسٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
پشاور (سٹی رپورٹر )فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے فاٹا انضمام میں حکومت کے جانب سے قبائلی طلباء کیلئے اعلان کردہ میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں کوٹہ فوری طورپرڈبل کرنے اورایچ ایس سی سکالرشپ میں قبائلی طلباء کی میرٹ لسٹ منظرعام پر لینے کا مطالبہ کیاہے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن کے مرکزی صدر سعیداللہ قبائلی، نائب صدر اسرافیل اوررکزئی ، جی ایس محمد اکبر باجوڑی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فاٹا انضمام کے وقت میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں قبائلی طلباء کیلئے کوٹہ ڈبل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور ابھی تک اس پر کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے سکالرشپ کیلئے سینکڑوں طلباء منتخب ہوئے ہیں لیکن ان کیلئے میرٹ لسٹ جاری نہیں کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے انہوں نے کہا کہ گورنرخیبرپختونخوا کے احکامات کے باوجودفاٹا سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں نان لوکل اور من پسند بھرتیاں کی جارہی ہے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں گورنر کے احکامات کے بعد بھی نان لوکل بھرتیاں کئے ہیں جس کے بارے میں ہم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اطلاع بھی دی ہے لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کاروئی نہیں کی گئی ہے انہوں وزیراعظم پاکستان ، گورنرخیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ قبائلی اضلاع سمیت فاٹا سیکرٹریٹ میں 2017سے اب تک تمام اشتہار شدہ نوکریوں کی تحقیقات کی جائے اور اس میں گھپلوں کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی طلباء کیلئے کوٹہ اور سکالرشپ کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا جائے انہوں نے دھمکی دیدی کے مطالبات نہ ماننے کے صورت میں فاٹاسیکرٹریٹ کے سامنے دھرنہ دینگے۔