بٹ خیلہ ،بچوں کیساتھ کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈخٹکوشاہ درگئی میں چارسالہ بچہ دیگربچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہرمیں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے نعش موسیٰ باباکے قریب نہرسے نکال لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی تحصیل درگئی کے گاؤں خٹکوشاہ میں چارسالہ بچہ عیان خان ولدقدررحمان دیگربچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہرمیں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکاروں اوردیگرعوام نے موسیٰ باباکے قریب بچے کے نعش کونہرسے نکال دیابچہ نہرمیں ڈوبنے سے علاقے میں کہرام مچ گیامتوفی کومقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔