تحصیل کونسل تیمرگرہ میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی منظوری

Oct 04, 2018


تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ) تحصیل کونسل تیمرگرہ نے ٹی ایم اے کوارٹرا ز پر غیرقانونی قابضین کے خلا ف فوری کاروائی کرنے جبکہ تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبے جلد از جلدمکمل کرنے کرنے منظوری دیدی ،تیمرگرہ میڈیکل کالج منصوبہ ملتوی ہونے سے متعلق اطلاعات پر تشویش کااظہار،اس حوالے سے کونسل کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت تحصیل نائب ناظم حاجی اسفندیار کونسل ہال بلا مبٹ میں منعقد ہوا جس میں ٹی او آر اقبال حسن ،ٹی ایم او عطاء اللہ خان ،فنانس آفیسر بادشاہ محمد کے علاوہ تمام کونسلرز نے شرکت کی ،اجلاس سے اپنے خطاب میں تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ،محمد حلیم ،،محمدرازق ،منظور احمد او رمحمد خان نے تحصیل بھر میں جاری ترقیا تی منصو بوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ،تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈو کیٹ نے بلڈنگ بائی لاز پرعمل درآمد نہ ہونے اور بعض ٹھیکہ داروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل حوالے سے عوامی شکایت پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے تحت جاری ترقیا تی منصوبوں میں کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوٹر تیمرگرہ میں اسٹریٹ لایٹس منصوبہ جلد مکمل کیا جا ئیگا ،اجلاس میں گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ تعمیر منصوبے جلد مکمل کرنے ،سبزی منڈی کو شہرسے باہر منتقل کرنے بشمول سپورٹس فنڈز اجراء حوالے سے مسائل جلد حل کرنے پرزور دیا۔

Back to Conversion Tool

مزیدخبریں