اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کاباچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کاروائی
پشاور(کرائم رپورٹ ) اے این ایف پشاور نے با چا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ ، پشاور سے شارجہ جانے والی ائیر عریبیہ کی فلائیٹ نمبر G9-557 چیکنگ کے دوران مسافر کے 0.560 کلو گرام آئس برآمد کر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی حنیف اللہ کو تحویل میں لے لیا ملزم نے منشیات کوجوتوں اور ٹرالی بیگ کے ہینڈل راڈمیں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا۔ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔